Thursday , December 13 2018

ایچ ون بی ویزا سے امریکی ورکرس کو خطرہ

واشنگٹن ۔ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے اعلیٰ ریپبلکن سنیٹر نے آج الزام عائد کیا کہ ایچ ون بی ورک ویزا سے امریکی ورکرس کو خطرہ لاحق ہے۔ یہ ویزا ہندوستانی ٹیکنیکل پروفیشنلس میں مقبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ون بی پروگرام کو برخاست کیا جانا چاہئے۔ اس پروگرام کے تحت امریکہ میں کام کرنے کی اجازت حاصل ہوتی ہے اور کمپنیوں کو بیرونی ماہرین حاصل کرنے کی سہولت ملتی ہے۔ سنیٹر چوک گروسلے نے کہا کہ ایچ ون بی پروگرام ہی واحد ایسا پروگرام ہے جس سے امریکی ورکرس کو جوکھم میں ڈال دیتا ہے ۔ امریکہ میں ایچ ون بی ورکرس کی آبادی میں تیزی اضافہ ہورہا ہے جو امریکہ کیلئے تشویشناک بات ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT