Monday , January 22 2018
Home / دنیا / ایچ ون بی ویزا میں توسیع کے فیصلہ سے ہندوستانی نژاد امریکیوں میں خوشی کی لہر

ایچ ون بی ویزا میں توسیع کے فیصلہ سے ہندوستانی نژاد امریکیوں میں خوشی کی لہر

 

واشنگٹن۔10جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی نژاد امریکی شہریوں نے آج ٹرمپ انتظامیہ کے ایچ ون بی ویموں کی توسیع کو مسدود نہ کئے جانے کے فیصلہ پر خوشی کی لہر دوڑگئی ہے اور کہا کہ جس وقت توسیع کو منسوخ کئے جانے کا اعلان کیا گیا تھا اس وقت سے اب تک ہندوستانی نژاد امریکی شہریوں کو جس دماغی خلفشار سے گزرنا پڑا وہ ان کا ہی دل جانتا ہے ۔ یہاں تک کہ اس کے امریکی صنعتوں اور کمپنیوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہونے کے حالات پیدا ہوگئے تھے ‘ لیکن بھلا ہو ٹرمپ انتظامیہ کا جس نے اپنی غلطی کو بروقت محسوس کرلیا اور ہمیں دماغی خلفشار سے بچالیا ۔یاد رہے کہ یو ایس سیٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسیس نے کہا تھا کہ وہ ایسی کسی تجویز پر بھی غور نہیں کررہی ہے جس کے تحت ایچ ون بی ویزا برداروں کو امریکہ چھوڑنے کیلئے دباؤ ڈالا جائیگا ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایچ ون بی ویزوں کی توسیع پروگرام کو منسوخ کئے جانے کے اعلان کے بعد 7,50,000 ہندوستانیوں کے مستقبل کو خطرات لاحق ہوگئے تھے اور ان کے پاس سوائے ہندوستان واپس چلے جانے کے کوئی اور متبادل نہیں تھا ۔ دریں اثناء ہندوستانی نژاد اور امریکی کانگریس میں راجہ کرشنا مورتی نے ایچ ون بی ویزا کی توسیع پروگرام پر امتناع کو برخواست کرنے کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اب ویزا بردار ویزوں کی ختم ہوجانے کے بعد اس کی تجدید کیلئے بھی درخواست کا ادخال کرسکتے ہیں جبکہ وہ اپنے گرین کارڈس کے بھی ہنوز منتظر رہیں گے ۔ انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی گھریلو افرادی قوت کی صلاحیتوں کو مزید فروغ دینے کا سلسہ جاری رکھنا چاہیئے ۔ وہیں اس فیصلہ سے امریکی صنعتیں ‘ تجارتیں اور ورکرس پر بھی منفی اثرات مرتب نہیں ہوں گے جبکہ ورکرس کے خاندانوں کو بھی یکجا رکھا جاسکے گا ۔

TOPPOPULARRECENT