Monday , December 18 2017
Home / دنیا / ایچ ون بی ویزوں کی تصدیق کیلئے مزید سخت طریقہ کی سفارش

ایچ ون بی ویزوں کی تصدیق کیلئے مزید سخت طریقہ کی سفارش

واشنگٹن ۔ 26 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں سب سے زیادہ مطلوب ایچ ون بی ویزا کی درخواستوں کو منظوری دینے والی وفاقی ایجنسی کو فی الحال اپنے موجودہ سائٹ ویزٹ تصدیق پروگرام پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ویزا طریقہ کار میںکسی بھی نوعیت کی دھوکہ دہی نہ ہوسکے۔ ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکوریٹی کی جانب سے تیار کردہ ایک رپورٹ میں یہ بات کہی گئی۔ یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سرویسیس (USCIS) جو ایسی کمپنیوں کی سائٹ ویزٹس کا اہتمام کرتی ہے جو ایچ ون بی ویزا کے ذریعہ بیرونی ورکرس کو ملازمتیں دیتی ہیں جو دراصل دھوکہ دہی کا پتہ چلانے کا بھی ایک مقصد ہے، ایسی کمپنیاں کسی بھی نوعیت کی دھوکہ بازی کے اعادہ کی روک تھام کیلئے اور خارجی اسٹیک ہولڈرس کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اسے مزید مؤثر بناسکتی ہیں۔ انسپکٹر جنرل نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہاکہ کمپنیاں ایچ ون بی ویزا پروگرام کو مؤثر بنانے کیلئے یہ بتانے سے قاصر ہیں کہ سائیٹ ویزٹس کس طرح H-1B ویزا پروگرام میں اہم رول ادا کرتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT