Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / ایچ ون بی ویزہ معاملہ پر ٹرمپ انتظامیہ نے عدالت سے 60 دنوں کی مہلت مانگی

ایچ ون بی ویزہ معاملہ پر ٹرمپ انتظامیہ نے عدالت سے 60 دنوں کی مہلت مانگی

واشنگٹن ۔8 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ٹرمپ انتظامیہ نے ایک عدالتی معاملہ میں جس میں سابق اوباما حکومت کے ذریعہ کئے گئے فیصلہ یعنی ایچ ون بی ویزہ برداروں کے شوہروں یا بیویوں کو بھی امریکہ میں ملازمت کرنے کااختیار دیا گیا تھا اور جسے ٹرمپ انتظامیہ نے چیلنج کیا ہے اور اس کے لئے عدالت سے 60 دنوں کی مہلت طلب کی گئی ہے ، حالانکہ اوباما انتظامیہ جب اپنی میعاد کے آخری مرحلوں میں تھا اُس وقت کئے گئے فیصلہ سے ایچ ون بی ویزہ برداروں کی کمیونٹی بیحد خوش اور مطمئن تھی کیونکہ ان میں اکثریت ہندوستانیوں کی تھی تاہم متعدد امریکی گروپس نے اس فیصلہ کو واشنگٹن کی ایک وفاقی عدالت میں چیلنج کیا تھا ۔ بہرحال حکومت نے اس معاملہ میں حال ہی میں برسراقتدار آئی قیادت کو غوروخوض کرنے کیلئے 60 دنوں کی مہلت طلب کی ہے ۔ H1B ویزہ پر عائد تحدیدات کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ہندوستانی کمپنیاں اب اس بات کی منتظر ہیں کہ ٹرمپ کے نظرثانی شدہ حکمنامہ پر عمل آوری کے بعد ریکروٹمنٹ کا شعبہ کس حد تک مصروف ہوسکتا ہے ۔
مسی سپی میں مال گاڑی اور بس کی ٹکر ،چار ہلاک
واشنگٹن۔8 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) مسی سپی کے بلوکسی میں ریلوے کراسنگ پر ایک چارٹر ڈس مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کم از کم چار افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ ٹیکساس سے آنے والی بس ریل کی پٹری پر پھنس گئی تھی۔ کئی متاثرین کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ وہاں سے نکالنا پڑا۔اس تصادم میں بس میں سوار تین افراد برسرموقع ہلاک ہوگئے جبکہ چوتھا بعد میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔بس میں 40 مسافر سوار تھے ان میں سے 35 کو علاقہ کے مختلف ہاسپٹلس میں پہنچایا گیا ہے چند مسافر محفوظ رہے ۔ کراسنگ پر گیٹ بھی لگے تھے اور فلیش لائٹس بھی۔ مگر بس وہاں پھنس گئی اور نکل نہیں سکی جبکہ ٹرین کو بھی بروقت روکا نہیں جاسکا ۔

TOPPOPULARRECENT