ایڈمیرل لامبا کا آج سے چار دور ہ دورہ روس

نئی دہلی،25نومبر (یواین آئی)بحریہ کے چیف ایڈمیرل سنیل لامبا پیر سے چار روزہ دورے پر روس جائیں گے ۔وزارت دفاع نے اتوار کو بتایا کہ اس دورے کے دوران روس کے ساتھ دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ساتھ ہی دفاعی شعبہ میں تعاون کی نئی جہتیں بھی تلاش کی جائیں گی۔ چیف ایڈمیرل لامبا 26نومبر کو سینٹ پیٹرس برگ سے دورے کی شروعات کریں گے جہاں روسی بحریہ کے چیف ایڈمیرل بلادیمیر کورولیو کے ساتھ دوطرفہ میٹنگ ہونی طے ہے ۔ان کا ‘لینن گراد کا محاصرہ’ کو وقف پسکاریو میموریل سیمیٹری پر گلہائے عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ہی ناکھیموو بحریہ اسکول اور ایمیریلٹی شپ یارڈ جانے کا بھی پروگرام ہے ۔روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایڈمیرل لامبا کے نائب وزیر دفاع اول جنرل وی وی گیراسی موو اور روس کے فوجی تکنیکی تعاون کے ڈائیریکٹر دیمتری شوگائو سے ملاقات کریں گے ۔وہ روسی یونین کے جنرل اسٹاف کی ملٹری اکاڈمی میں ‘‘سمندری سکیورٹی پر ہندوستانی بحریہ کے نظریہ’’کے موضوع پر ایک تقریر بھی دیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT