Friday , April 20 2018
Home / شہر کی خبریں / ایڈمیشن شیڈول کے اعلان سے قبل داخلوں پر سخت کارروائی

ایڈمیشن شیڈول کے اعلان سے قبل داخلوں پر سخت کارروائی

حیدرآباد ۔ 20 جنوری (آئی این این) تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن (TSBIE) نے ریاست کے تمام خانگی جونیر کالجس کے انتظامیہ کو انتباہ دیا کہ کسی کالج کی جانب سے تعلیمی سال 2018-19ء کے آغاز اور اس کیلئے ایڈمیشن شیڈول کے اعلان سے قبل تعلیمی سال 2018-19ء کیلئے داخلہ نہیں کئے جانے چاہئے۔ بورڈ سکریٹری ڈاکٹر اے اشوک نے آج کہا کہ ’’ایڈمیشن شیڈول کے اعلان سے قبل کئے جانے والے داخلے راست اور کارآمد نہیں ہوں گے اور خاطی مینجمنٹس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی‘‘۔

TOPPOPULARRECENT