Wednesday , August 15 2018
Home / کھیل کی خبریں / ایڈن گارڈنس میں آج ہند۔سری لنکا پہلے ٹسٹ کا آغاز

ایڈن گارڈنس میں آج ہند۔سری لنکا پہلے ٹسٹ کا آغاز

مقابلے کا آغاز صبح 9 بجے ہوگا

کولکتہ۔15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندستانی کرکٹ ٹیم، سری لنکا کی زمیں پر 9-0 کی کلین سویپ کی کامیابی حاصل کرنے کے بعد کل یہاں ایڈن گارڈنس میں شروع ہونے والی سیریز کے پہلے گھریلو ٹسٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے ارادے سے اترے گی اسی کے ساتھ وہ سری لنکائی ٹیم کے خلاف اپنا پرفیکٹ 10 بھی پورا کرے گی۔ہندستان نے سری لنکا کے خلاف اس کی زمین پر اسی سال ٹسٹ، ون ڈے ، ٹوئنٹی20 میں اس کا صفایا کرتے ہوئے لگاتار نو میچ جیتے تھے اور جمعرات کو کولکتہ ٹسٹ میں کامیابی اس کی سری لنکا کے خلاف مسلسل 10 ویں جیت ثابت ہوگی۔ ہندستانی ٹیم کو پہلے ہی سری لنکا کے خلاف جیت کا دعویدار مانا جارہا ہے ۔ حالانکہ وہ کسی بھی حیران کن نتائج سے بچنے کو کوشش کرے گی تاکہ اس کی ٹسٹ درجہ بندی پر بھی کوئی اثر نہ ہو۔سری لنکائی ٹیم گزشتہ وقت سے تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے اور اس کا اثر اس کی کارکردگی اور صورتحال پر صاف نظر آرہا ہے ۔ سری لنکا نے سال2009 میں آخری مرتبہ ہندستان کا دورہ کیا تھا اور اس وقت موجودہ کپتان ویراٹ کوہلی نے اپنا پہلا ٹسٹ تک نہیں کھیلا تھا۔8 سال بعد اس دورے میں ہندستانی ٹیم کی جانب سے ایشانت شرما، مرلی وجے اور سری لنکا میں رنگنا ہیراتھ اور اینجیلو میتھیوز کی موجودگی ٹیم کا حصہ ہے ۔سال2009 کی ٹسٹ سیریز کے بعد سے سری لنکا نے ہندستان میں16 محدود اوورس کے مقابلے کھیلے ہیں جن میں12 میں اسے شکست ہوئی ہے اور صرف تین میچوں میں اسے فتح حاصل کی ہے ۔ دوسری جانب ہندستان نے تینوں فارمیٹ میں31 میچ جیتے ہیں ۔ ان اعدادوشمار کی بنیاد پر ہندستان کا پلڑا بھاری مانا جاسکتا ہے ۔ہندوستانی ٹیم کے خلاف ٹسٹ سیریز کے ضمن میں مہمان ٹیم کے کپتان انجیلو متھیوز نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف حالیہ سیریز میں کامیابی سے ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور وہ ہندوستان میں بہتر نتائج کے لئے پر عزم ہے حالانکہ اسے اپنی سرزمین پر ہندوستان کے خلاف ٹسٹ سریز میں مکمل صفایا برداشت کرنا پڑا تھا۔کپتان نے مزید کہا کہ سابق کپتان انجیلو متھیوز سب سے سینئر ہونے کے ناطے اہم مقام 4 نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT