Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایڈن گارڈنس میں شعیب ملک بمقابلہ ثانیہ مرزا؟

ایڈن گارڈنس میں شعیب ملک بمقابلہ ثانیہ مرزا؟

کولکتہ ۔15مارچ (سیاست ڈاٹ کام )آئی سی سی ورلڈکپ ٹورنمنٹ میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کولکتہ کے تاریخی ایڈن گارڈنس میں 19 مارچ کو ہونے والے اس میچ پر پوری دنیا کی نظریں مرکوز ہیں لیکن اشتہاری دنیا اس مقابلے کو پاکستانی سابق کپتان شیعب ملک اور انکی ہندوستانی ٹینس اسٹار اہلیہ ثانیہ مرزا کے تناظر میں پیش کررہی ہے۔ ہندوستانکو اپنی بیٹنگ پر ناز ہے تو پاکستان اپنے بولنگ  پر تکیہ کئے بیٹھا ہے۔پاکستانی شائقین جب بھی ایڈن گارڈن میں پاکستان اور ہندوستان کو آمنے سامنے دیکھنے کا تصورکرتے ہیںشعیب اختر کا ان سوئنگ یارکر آنکھوں کے سامنے گھوم جاتا ہے جس نے سچن تنڈولکرکی درمیانی وکٹ گرا دی تھی۔ خشک دودھ بنانے والی ایک ملٹی نیشنل کمپنی نے اپنے ایک اشتہار میں ہند۔پاک مقابلیکو ’ثانیہ مرزا ، شعیب ملک مقابلے‘ میں تبدیل کر دیا ہے۔اشتہار میں دونوں اسٹار اپنے اپنے ملک کی بہترین چیزوں کے نام گنواتے ہیں اور ایک دوسرے کو لاجواب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ثانیہ مرزاکہتی ہیں’’امرتسر کے لڈو‘‘ تو شعیب ملک کہتے ہیں’’ملتان کا سوہن حلوہ‘‘۔

ثانیہ مرزا یاددلاتی ہیں ’’شملہ کی سردی‘‘۔جس کے جواب میں شعیب ملک لے آتے ہیں ’’اسلام آباد کی بارش‘‘۔گفتگو آگے بڑھتی ہے تو کرکٹ بیچ میں آ ہی جاتی ہے۔ ثانیہ مرزا سچن کی اسٹریٹ ڈرائیو‘‘ کا وار کرتی ہیں تو شعیب ملک اس وار کا جواب ’’شعیب اختر کے یارکرز‘‘جیسے مہلک ہتھیار سے دیتے ہیں۔لیکن ثانیہ ہارماننے والی کب ہیں، شعیب کو یاد دلاتی ہیں ’’ہندوستان کے پرانے گانے‘‘۔شعیب ملک بھی نہلے پہ دہلہ ’’پاکستانی پاپ میوزک ‘‘ کا دہلا پھینک دیتے ہیں۔ ثانیہ مرزا ایک لمحے کے توقف کے بعد کہتی ہیں،اچھا’’پانی پت کی آلو چاٹ، ڈوسا…‘‘۔جس پر شعیب ملک اپنے پسندیدہ خشک دودھ سے بنی چاہے کا ’تڑکا‘ لگادیتے ہیںاور ثانیہ مرزا تائید میں مسکرادیتی ہیں۔ تالیاں یوں گونجتی ہیں جیسے ہندوستانی ٹیم کی کوئی اہم وکٹ گری ہو۔ثانیہ مرزا ’’بنارسی ساڑھیوں ‘‘ کی شکل میں پھرسے دور کی کوڑی لا ئی ہیں جس پر شعیب ملک کہہ دیتے ہیں،’’ ان کو چائے پلاؤ یار۔

TOPPOPULARRECENT