Tuesday , September 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / ایڈن گارڈنس کے 150سال پر ریکارڈ ڈبل سنچری

ایڈن گارڈنس کے 150سال پر ریکارڈ ڈبل سنچری

کولکتہ ۔13نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کولکتہ کے ایڈن گارڈنس کو دنیائے کرکٹ میں وہی اہمیت حاصل ہے جو کہ انگلینڈ کے میدان لارڈس کو حاصل ہے ۔ لارڈس کو کرکٹ کا مرکز تصور کیا جاتا ہے اور آج ہندوستان کے تاریخی میدان ایڈن گارڈنس کے 150سال مکمل ہوئے ہیں اور اس موقع پر سری لنکا کے خلاف ہندوستان نے رواں سیریز کا چوتھا مقابلہ کھیلا ہے ۔ مقابلہ کے آغاز سے قبل ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی اور ان کے ہم منصب انجیلو میتھوز نے میدان کے 150سال مکمل ہونے پر کیک کاٹا ۔ ویراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور روہت شرما نے 4رنز پر خود کو ملنے والے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوے کریئر کی دوسری ڈبل سنچری 264رنز کی شکل میں بناڈالی ۔ ونڈے میں دوسری ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بیٹسمین اور انفرادی طور پر سب سے زیادہ اسکور کرنے والے روہت شرما نے اس اننگز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ نصف سنچری مکمل کرچکے تو ان کے ذہن میں ایک بڑا اسکور بنانے کا منصوبہ مستحکم ہوگیا تھا ۔ روہت نے کہا کہ وہ اس ریکارڈ ڈبل سنچری پر کافی خوش ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT