Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایڈورڈو ورگاس کے چار گول چلی نے میکسیکو کو شکست دی

ایڈورڈو ورگاس کے چار گول چلی نے میکسیکو کو شکست دی

سانٹا کلارا ( امریکہ ) 19 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) کوپا امریکہ کے ایک میچ میں چلی نے میکسیکو کے خلاف شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 7 – 0  سے کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ اس میچ میں چلی کیلئے ایڈورڈو ورگاس نے چار گول کئے اور اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ ہافن ہیم کیلئے کھیلنے والے ورگاس نے 13 منٹ کے اندر ہی اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی تھی ۔ اس میچ میں کامیابی کے ذریعہ چلی کی ٹیم کوپا امریکہ کپ میں کولمبیا کے خلاف سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی ہوگئی ہے ۔ یہ میچ شکاگو میں چہارشنبہ کو کھیلا جائیگا ۔ ورگاس نے 74 ویں منٹ میں اپنا چوتھا گول کرتے ہوئے چلی کو 6 – 0 کی سبقت دلائی تھی ۔ تاہم اس کے بعد 88 ویں منٹ میں چلی نے ایک اور گول کیا اور 7 – 0 سے میچ جیت لیا ۔

TOPPOPULARRECENT