Thursday , October 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ایڈیشنل کمشنر گریٹر ورنگل شاہد مسعود کا تبادلہ حیدرآباد

ایڈیشنل کمشنر گریٹر ورنگل شاہد مسعود کا تبادلہ حیدرآباد

ورنگل ۔ 26 ؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن ایڈیشنل کمشنر شاہد مسعود کا تبادلہ کیا گیا انہیں ترقی پر ریجنل ڈائرکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن حیدرآباد تبادلہ کیا گیا ۔ گورنمنٹ سکریٹری نوین متل اس ضمن میں احکامات جاری کئے ۔ شاہد مسعود سابق میں عادل آباد ‘ کریم نگر ‘ ورنگل میونسپل کارپوریشن میں خدمات انجام دے چکے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ 25 ؍ اگست کونسل اجلاس میں ان کی خدمات کو حکومت کو واپسی کے لئے قرارداد منظوری کی گئی ہے جس وقت شاہد مسعودحج کے لئے جا چکے تھے ان کی غیر موجودگی میں ایک سازش کے تحت میئر اور مقامی ارکان اسمبلی نے ان کی خدمات حکومت کو واپس کرنے کے لئے کونسل اجلاس میں قرارداد منظور کی گئی تھی ۔ جناب شاہد مسعود حج سے واپسی کے بعد کمشنر گریٹر حیدرآباد شروتی اوجا سے ملاقات کرکے دوبارہ عہدے کا جائزہ لیا تھا ۔ سیاسی قائدین ‘ریاستی وزیر کے ٹی راماراؤ سے مل کر ان کے تبادلہ کے لئے مطالبہ کیا ۔ شاہد مسعود نے طویل رخصت لی تھی ۔ 24 نومبر کو ان کے ترقی پر تبادلہ کے احکامات جاری ہوئے ریجنل ڈائرکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن حیدرآباد کی حیثیت سے شاہد مسعود یکم جنوری کو نئے عہدہ کا جائزہ لینے کا امکان ہے ۔ان کی خدمات حکومت کو واپس کرنے پر گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن کے تمام یونین قائدین نے شاہد مسعود کی تائید کا اعلان کیا تھا ۔ لیکن ذرائع سے معلوم ہوا کہ میئر این نریندر ‘ مقامی رکن اسمبلی کونڈا سریکھا ‘ ڈی ونئے بھاسکر کی نمائندگی پر تبادلہ کیا گیا ۔ سابق میں انہوں نے دو مرتبہ ایڈیشنل کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھی۔ ایک فرض شناس عہدیدار کے تبادلہ پر کارپوریشن کے عہدیدار ‘ مقامی سماجی تنظیموں کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔ جناب شاہد مسعود کے تبادلہ پر ناگیشور راؤ نے ایڈیشنل کمشنر مقرر کئے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT