Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان کی نمائندگی کامیاب

ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان کی نمائندگی کامیاب

مرکزی حکومت کی اسکالر شپ برائے اقلیتی طلبہ کی رقم کی اجرائی
حیدرآباد۔/12مارچ، ( سیاست نیوز) ایڈیٹر ’سیاست‘ جناب زاہد علی خاں کی نمائندگی پر مرکز کی اسکالر شپ برائے اقلیتی طلبہ کی رقم جاری کردی گئی۔ گزشتہ تین ماہ سے تلنگانہ کے اقلیتی طلبہ مرکز کی پری میٹرک، پوسٹ میٹرک اور میرٹ کم مینس اسکالر شپ سے محروم تھے۔ طلباء اور اولیائے طلباء کی توجہ دہانی پر جناب زاہد علی خاں نے اس سلسلہ میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر اقلیتی اُمور نجمہ ہپت اللہ اور وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کو مکتوب روانہ کئے تھے۔ انہوں نے مالیاتی سال کے گزرنے کے باوجود بھی اقلیتی طلبہ کو اسکالر شپ کی عدم اجرائی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔مرکزی وزراء کو مکتوب 2مارچ کو روانہ کیا گیا اور اطلاعات کے مطابق طلبہ کو اسکالر شپ کی رقم آج جاری کردی گئی ہے۔ کئی طلبہ نے سیاست پہنچ کر اسکالر شپ کی رقم وصول ہونے کی اطلاع دی ہے۔ مرکزی حکومت کی اسکالر شپ کیلئے ہر ریاست کیلئے مرکز میں کوٹہ الاٹ کردیا گیا ہے اور صرف اتنی تعداد میں ہی طلبہ کو اسکالر شپ جاری کی جاتی ہے۔ مقررہ نشانہ سے زائد درخواست گذاروں کو اسکالر شپ سے محروم ہونے سے بچانے کیلئے تلنگانہ حکومت نے باقی طلبہ کو اپنے طور پر اسکالر شپ کی فراہمی کا تیقن دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT