Wednesday , December 13 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں کی ملی و سماجی خدمات کا اعتراف

ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں کی ملی و سماجی خدمات کا اعتراف

نظام آباد۔28 جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خان کی سیاسی ، سماجی و  ملی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے سیاست دفتر پہنچ کر آل انڈیا کانگریس مائناریٹی ڈپارٹمنٹ چیرمین سعید احمد خورشید، ریاست تلنگانہ مائناریٹی ڈپارٹمنٹ کانگریس چیرمین خواجہ فخر الدین ، صدر ضلع کانگریس مائناریٹی ڈپارٹمنٹ سمیر احمد و دیگر نے جناب زاہد علی خان سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی شال پوشی اور گلدستہ پیش کیا ۔ اس موقع پر جناب زاہد علی خان نے ریاست کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ظہیرالدین علی خاں مینیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست کی بھی گلپوشی و شال پوشی کی گئی ۔ انتظامیہ روزنامہ سیاست کی جانب سے قائدین کو دفتر سیاست کا مکمل معائنہ کروایا۔

TOPPOPULARRECENT