Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں کی والدہ محترمہ کے انتقال پر آکلینڈ اور سڈنی میں تعزیتی جلسے

ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں کی والدہ محترمہ کے انتقال پر آکلینڈ اور سڈنی میں تعزیتی جلسے

آکلینڈ (نیوزی لینڈ)۔ 19 جولائی (سید مجیب کی رپورٹ) نیوزی لینڈ کے لئے روزنامہ سیاست کے خصوصی نمائندہ سید مجیب کی اطلاع کے بموجب آکلینڈ میں آج بعد نماز عصر ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں کی والدہ محترمہ کے سانحہ ارتحال پر ایک جلسہ تعزیت منعقد کیا گیا جس میں جامع مسجد آکلینڈ کے امام نے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔ اس جلسہ میں جناب ایم ایم بیگ تیموری ، نفیس اختر ، عبدالحق اور دیگر ایڈیٹوریل بورڈ آل نیوزی لینڈ ہندی اُردو کلچرل اسوسی ایشن کے ڈائریکٹرس نے شرکت کی اور ارباب سیاست بشمول جناب زاہد علی خاں، مینیجنگ ایڈیٹر جناب ظہیرالدین علی خاں اور نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خاں کو پرسہ دیا۔ دریں اثناء سڈنی سے عائشہ سلطانہ کی اطلاع کے بموجب آسٹریلیا میں بھی سیاست کی ویب سائیٹ پر جناب زاہد علی خاں کی والدہ محترمہ کے سانحہ ارتحال کی شائع شدہ خبر پڑھنے کے بعد ایک جلسہ تعزیت سڈنی میں منعقد کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT