Monday , December 18 2017
Home / Top Stories / ایڈیٹر سیاست پر حملہ کیس : سابق مجلسی کارپوریٹر غوث کو جیل بھیج دیا گیا

ایڈیٹر سیاست پر حملہ کیس : سابق مجلسی کارپوریٹر غوث کو جیل بھیج دیا گیا

حیدرآباد۔ 26 اکتوبر (سیاست نیوز) ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں پر سال 2009ء میں نایاب فنکشن ہال ، شاہ علی بنڈہ کے پاس کئے گئے حملہ کیس میں زیرالتواء غیرضمانتی وارنٹ کی تعمیل کرتے ہوئے حسینی علم پولیس نے سابق مجلسی کارپوریٹر محمد غوث کو آج نامپلی کریمنل کورٹ کے چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کے اجلاس پر پیش کیا۔ جج نے سابق مجلسی کارپوریٹر کے غیرضمانتی وارنٹ کو منسوخ کرنے سے انکار کردیا اور انہیں جیل بھیجنے کا حکم دیا جس کے فوری بعد پولیس نے محمد غوث کو حراست میں لے لیا اور چنچل گوڑہ جیل منتقل کردیا۔ عدالت کی جانب سے سابق کارپوریٹر کو جیل بھیجے جانے کی اطلاع پر کانگریسی اور مجلس بچاؤ تحریک کے قائدین اور کارکن چنچل گوڑہ جیل کے پاس جمع ہوگئے تھے۔ اس کیس میں مجلسی رکن اسمبلی یاقوت پورہ ممتاز احمد خان اور دیگر ملزم ہیں ۔انہوں نے اس کیس میں ضمانت حاصل کی تھی ۔حسینی علم ملزمین کیخلاف 2011ء میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT