Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / ایڈیٹر سیاست کی تعلیمی و اصلاحی تحریک مثالی

ایڈیٹر سیاست کی تعلیمی و اصلاحی تحریک مثالی

مسلمانان محبوب نگر کا اظہار خیال ، جناب زاہد علی خاں کو یادگار مومنٹو کی پیشکشی

مسلمانان محبوب نگر کا اظہار خیال ، جناب زاہد علی خاں کو یادگار مومنٹو کی پیشکشی
حیدرآباد ۔ 24 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں نے مسلمانوں کی تعلیمی و معاشی پسماندگی دور کرنے کے لیے جو تحریک شروع کی ہے سارے ملک میں اس کی نظیر نہیں ملتی ۔ خاص طور پر شادیوں میں بیجا اسراف کو روکنے ایڈیٹر سیاست کی شروع کردہ مہم معاشرہ میں ایک انقلاب برپا کرسکتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلمانان محبوب نگر کے ایک وفد نے کیا جو جناب زاہد علی خاں سے ملاقات کے لیے دفتر سیاست پہنچا تھا ۔ جناب محمد عبدالرحیم بانی ’’نواب میر محبوب علی خاں بہادر فاونڈیشن ‘‘ اور ان کے ساتھیوں پر مشتمل وفد نے جناب زاہد علی خاں کی خدمات میں ایک یادگار مومنٹو بھی پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے شادیوں میں بیجا اسراف کی جو تحریک شروع کی ہے اس کے اثرات نہ صرف ریاست تلنگانہ بلکہ سارے ملک میں مرتب ہوں گے ۔ خاص طور پر تلنگانہ کے مسلمانوں کو اس سے بہت بڑی مدد ملے گی ۔ واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے نواب میر محبوب علی خاں فاونڈیشن کی نمائندگی پر محبوب نگر میں نواب محبوب علی خاں بہادر کی یادگار کے قیام کے لیے اراضی الاٹ کی ہے جس پر جناب زاہد علی خاں نے محمد عبدالرحیم خاں کی ستائش کی اور کہا کہ یہ شخص تنہا کئی سماجی کام انجام دے رہا ہے ۔ وفد میں جامع مسجد انتظامی کمیٹی کے صدر جناب عبدالسمیع ( سابقہ کونسلر ) ، جناب عبدالقدیر ریٹائرڈ ایم آر او صدر محبوب نگر عیدگاہ کمیٹی ، محمد عبدالندیم کونسلر ، محمد عبدالمجید سابق کونسلر ، عبدالقدیر ریٹائرڈ پرنسپل ، محمد ذکی نائب صدر عیدگاہ کمیٹی ، محمد ابراہیم ایس ٹی ایف صدر ، محمد عبدالرحمن ، شیخ عبداللہ وائی ایس آر لیڈر اور دیگر شامل تھے ۔

TOPPOPULARRECENT