Tuesday , May 22 2018
Home / ہندوستان / ایڈیٹر ’’نیشنل ہیرالڈ ‘‘نیلابھ مشر کا انتقال

ایڈیٹر ’’نیشنل ہیرالڈ ‘‘نیلابھ مشر کا انتقال

نئی دہلی۔24 فروری (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل ہیرالڈ گروپ کے ایڈیٹر نیلابھ مشر کا آج چنئی میں انتقال ہوگیا۔ وہ 57برس کے تھے ۔آوٹ لک (ہندی) کے سابق ایڈیٹر مسٹر مشر گزشتہ ایک برس سے بیمار چل رہے تھے ۔ پہلے وہ دہلی کے ایمس میں داخل تھے ۔ لیور ٹرانسپلانٹ کیلئے انہیں چنئی کے اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں انہوں نے صبح 7:30 بجے آخری سانس لی۔مسڑ مشر کے افراد خاندان میں بیوی کویتا سریواستو ہیں جو معروف انسانی حق کارکن ہیں۔16جون 1960کو بہار کے پٹنہ میں پیداہوئے مسٹر مشر نے پٹنہ کالج سے بی اے (انگلش آنرس) کے بعد دہلی یونیورسٹی سے انگریزی میں ایم اے کیا۔ انہوں نے 84میں نوبھارت ٹائمس سے صحافت کا آغاز کیا تھا اور پٹنہ اور جے پور ایڈیشن میں کام کرنے کے بعد ایناڈو گروپ سے منسلک ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT