Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / ایڈ سیٹ 2014 مفت کوچنگ برائے اقلیتی طبقات

ایڈ سیٹ 2014 مفت کوچنگ برائے اقلیتی طبقات

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سی ای ڈی ایم ، عثمانیہ یونیورسٹی زیر سرپرستی محکمہ اقلیتی بہبود کے بموجب ایڈسیٹ 2014 میں شرکت کرنے والے اقلیتی طبقات کے امیدواروں کیلئے حسب ذیل مراکز پر 5 تا 21 مئی مفت کوچنگ کا انتظام کیا گیا ہے ۔ مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات نظام کالج ، علاقائی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات عثمانیہ کالج کرنول ، علاقائی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات آندھرا مسلم کالج گنٹور ، علاقائی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات 16GF پیتاپورم بیچ کوارٹرس آندھرا یونیورسٹی کیمپس وشاکھا پٹنم ، گورنمنٹ جونیر کالج فار بائز قلعہ روڈ نظام آباد ، ین ٹی آر گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن محبوب نگر ، سی ای ڈی ایم اسٹڈی سرکل ولی صاحب روڈ کدری اننت پور ۔ ایسے اقلیتی امیدوار جو Ed-CET-2014 کے لیے رجسٹریشن کراچکے ہیں حکومت کی طرف سے فراہم کردہ مفت کوچنگ سے استفادہ کے لیے درخواست فارم دو پاسپورٹ سائز فوٹو اور آن لائن فارم کی زیراکس کاپی کے ساتھ 3-5-2014 تک مندرجہ بالا مراکز پر داخل کرسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT