Saturday , December 16 2017
Home / تفریح / ایکتا کپور مونی رائے کو اب ناگن سے مہر انساء بنا ئیں گی

ایکتا کپور مونی رائے کو اب ناگن سے مہر انساء بنا ئیں گی

ایکتا کپور نے مونی رائے کو کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی سے اداکاری کے میدان میں موقع دیا اور ساتھ ہی ناگن کی کامیابی سے مقبولیت کا مزہ بھی چکھایا۔ اب ایکتا ایسی پسندیدہ مونی کو انٹرنیٹ کی دنیا میں بھی عوام کی پسندیدہ بنانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے اپنی نئی ویب سیریز مہرالنساء کے لئے مونی کو چنا ہے۔ دراصل ٹی وی پر راج کرنے کے بعد بالاجی ٹیلی فلمس کی اب کمیونکیشن کے دوسرے ذریعہ ویب پر بھی راج کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔ بتادیں کہ ایکتا کپور نے حال ہی میں مونی رائے کے ساتھ ایک تصویر انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی ہے جس میں انہوں نے اس جانب اشارہ کیا ہے۔ خبر ہے کہ ایکتا کپور کی یہ ویب سیریز مغلیہ رانی مہرالنساء (نورجہاں کا اصلی نام) پر مبنی ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT