Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ایکریڈیشن صحافیوں کو اطلاع

ایکریڈیشن صحافیوں کو اطلاع

نظام آباد:23؍ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا نے بتایا کہ ایکریڈیشن یافتہ صحافیوں کو 31؍ مارچ 2016 ء تک توسیع دی گئی ہے۔ لہذا ایکریڈیشن یافتہ صحافی اپنے بس پاسس رینول کرالیں۔ انہوں نے بتایا کہ میڈیا ایکریڈیشن کمیٹی کے قیام کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ 31؍ڈسمبر 2015ء کو ایکریڈیشن کی معیاد ختم ہورہی ہے جس کی وجہ سے صحافیوں کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے ایکریڈیشن کی معیاد میں 31؍ مارچ تک توسیع کی گئی ہے۔ کمشنر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ نوین وٹھل نے احکامات جاری کرتے ہوئے صحافیوں کو سہولتیں فراہم کرنے کے اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ جس کی بناء پر معیاد میں توسیع کرتے ہوئے بس پاسس رینول کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے۔ جنوری میں میڈیا ایکریڈیشن کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے۔

12ربیع الاول کو مرکزی سیر ت کمیٹی مقابلہ جات کے نتائج کا اعلان
کلبرگی 22؍ ڈسمبر:(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈاکٹر ماجد داغی کنوینئر مرکزی سیرت مقابلہ جات کمیٹی کی اطلاع کے بموجب مرکزی سیر ت کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ حسن قراء ت ، نعت ، تقریر ، تحریر اور کوئز مقابلوں میں اول ، دوم ، سوم اورترغیبی انعام یافتہ گا ن کی تفصیلات کا اعلان 12ربیع الاول مطابق 24ڈسمبر کو مرکزی سیر ت کمیٹی کے جلسہ میلاد النبی کے موقع پر بمقام میدا ن ہفت گنبد میں کیا جا ئے گا ۔

TOPPOPULARRECENT