Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / ایکزیکٹیو آفیسر حج کمیٹی وچیف ایکزیکٹیو آفیسر وقف بورڈ کا تبادلہ

ایکزیکٹیو آفیسر حج کمیٹی وچیف ایکزیکٹیو آفیسر وقف بورڈ کا تبادلہ

خدمات محکمہ مال کو واپس کر کے آر ڈی او گدوال مقرر کردیا گیا

خدمات محکمہ مال کو واپس کر کے آر ڈی او گدوال مقرر کردیا گیا
حیدرآباد۔/18جولائی، ( سیاست نیوز) حکومت نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے ایکزیکیٹو آفیسر حج کمیٹی اور چیف ایکزیکیٹو آفیسر وقف بورڈ مسٹر ایم اے حمید کا تبادلہ کردیا ہے۔ ان کی خدمات محکمہ مال کو واپس کردی گئیں جہاں انہیں آر ڈی او گدوال مقرر کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ حکومت نے ایم اے حمید کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر نئی ذمہ داری سنبھال لیں۔ مسٹر ایم اے حمید ایکزیکیٹو آفیسر حج کمیٹی مقرر کئے گئے تھے تاہم بعد میں انہیں چیف ایکزیکیٹو آفیسر وقف بورڈ کی زائد ذمہ داری دی گئی تھی۔ ایسے وقت ان کا تبادلہ کردیا گیا جبکہ حج سیزن 2014ء کا آغاز ہونے کو ہے اور دوسری طرف وقف بورڈ میں اسپیشل آفیسر نہ ہونے کے سبب بورڈ کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے۔ اب جبکہ چیف ایکزیکیٹو آفیسر کا عہدہ بھی خالی ہوچکا ہے، اندیشہ ہے کہ وقف بورڈ کی کارکردگی مزید ٹھپ ہوجائے گی۔ بتایا جاتا ہے کہ حکومت نے حج کمیٹی اور وقف بورڈ کی تقسیم کا عمل تیز کردیا ہے اور اس سلسلہ میں جلد ہی احکامات جاری کئے جائیں گے۔ ان اداروں کی تقسیم کے بعد ایکزیکیٹو آفیسر حج کمیٹی اور چیف ایکزیکیٹو آفیسر وقف بورڈ کے عہدوں پر نئے تقررات عمل میں لائے جائیں گے۔اسپیشل آفیسر حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے ایکزیکیٹو آفیسر حج کمیٹی کے عہدہ کی زائد ذمہ داری سنبھال لی۔واضح رہے کہ 18جون کو شیخ محمد اقبال کی بحیثیت اسپیشل آفیسر وقف بورڈ میعاد کی تکمیل کے بعد سے اسپیشل آفیسر کا عہدہ خالی ہے۔ حکومت نے آئی ایف ایس عہدیدار جلال الدین اکبر کو اسپیشل آفیسر مقرر کیا تھا تاہم وقف بورڈ کی عدم تقسیم کے باعث وہ ابھی تک اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل نہ کرسکے۔

TOPPOPULARRECENT