ایکسائز معاملہ پر چارج شیٹ کا اواخر دسمبر ادخال

فارنسک ڈیپارٹمنٹ سے نمونوں اور جانچ کی رپورٹ میں پیش
حیدرآباد ۔ 21 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : منشیات کے سنسنی خیز معاملے میں اکسائیز کی سٹ ٹیم دسمبر کے اواخر تک چارج شیٹ داخل کرنے کی تیاری کررہی ہے ۔ واضح رہے کہ محکمہ اکسائیز کے سربراہ اکون سبھروال نے حیدرآباد سے منشیات کا خاتمہ کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر مہم شروع کی تھی ۔ اسکولس ، کالجس کو نوٹسیں دینے کے ساتھ ساتھ فلم اسٹارس کو بھی طلب کرتے ہوئے پوچھ تاچھ کی تھی اور منشیات سربراہ کرنے والے 22 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان سے پوچھ تاچھ کرنے اور ٹیلی فون ڈاٹا کی بنیاد پر 24 افراد سے پوچھ تاچھ کی تھی پوچھ تاچھ کے دوران منشیات کے عادی مشکوک افراد سے خون کے نمونے ، بال اور ناخن بھی حاصل کئے گئے تھے ۔ محکمہ اکسائز کی اسپیشل انوسٹیگیشن ٹیم (ایس آئی ٹی ) نے ان نمونوں کو جانچ کے لیے فارنسک ڈپارٹمنٹ کو روانہ کیا تھا ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ فارنسک ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں نے خون کے نمونوں ، بال اور ناخن کی جانچ کرنے کے بعد رپورٹ عدالت کو پیش کردی ہے ۔ ان رپورٹس کی بنیاد پر اکسائز کی ایس آئی ٹی ٹیم دسمبر کے اواخر تک چارج شیٹ داخل کرنے کی تیاری کررہی ہے ۔ تحقیقات کے دوران 22 افراد کو گرفتار کرنے والی اکسائز عہدیداروں کی ٹیم نے ان سے تفصیلات حاصل کی تھی ۔ ان کے بیانات اور ٹیلی فون ڈاٹا کی بنیاد پر چند اہم شخصیتوں سے بھی پوچھ تاچھ کی تھی جس میں فلمی شخصیتیں بھی شامل ہیں ۔ اب یہ دیکھا جارہا ہے کہ جن سے خون ، ناخن اور بال کے نمونے حاصل کئے گئے ہیں کیا ان میں ڈرگس حاصل کرنے کے کوئی ثبوت ملے ہیں اگر ملے ہیں تو اس کی مقدار کتنی ہے کیا وہ منشیات کے غلام بن چکے ہیں ۔ مسلسل منشیات حاصل کرتے ہیں ان سب کا فارنسک رپورٹ میں اندازہ ہوجائے گا ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ منشیات حاصل کرنے والوں کا اندرون 6 ماہ تک ٹسٹ کرایا گیا تو اس کا پتہ چل جاتا ہے ۔۔

 

اتوار کو دفتر سیاست میں جاب گائیڈنس لکچر
حیدرآباد ۔ 21 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : سیاست گولڈن جوبلی ہال عابڈس پر اتوار 24 دسمبر کو ملازمت کے مسابقتی امتحانات پر گائیڈنس لکچر و ماڈل ٹسٹ رکھا گیا ہے ۔ لڑکیوں کے لیے اوقات صبح 10-30 تا 1-30 بجے دن اور لڑکوں کے لیے 2 بجے تا 5 بجے رکھے گئے ہیں ۔ جنرل نالج ذہانت ، انگریزی اور میاتھس کے آبجکٹیو ٹائپ سوالات کو جو کمپیوٹر ٹسٹ ہے اس کو پراجکٹ پر پیش کرتے ہوئے رہنمائی کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT