ایکسائیز انفورسمنٹ کی کارروائی ، چار افراد بشمول خاتون گرفتار

حیدرآباد۔/11 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ایکسائیز انفورسمنٹ کی ٹیم نے شہر میں کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد بشمول ایک خاتون کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 37 کیلو گرام گانجہ اور دو موٹر سیکلوں کو ضبط کرلیا۔ آبکاری ایکسائیز کے سپرنٹنڈنٹ مسٹر انجی ریڈی نے بتایا کہ جملہ تین مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ ایک کاروائی کے دوران ایکسائیز کی ٹیم نے ونود سنگھ اور راکیش ساکنان منگل ہاٹ کو گرفتارکرتے ہوئے 1.1 کیلو گانجہ ایک موٹر سیکل کے علاوہ دوسری کارروائی میں آنند کمار ساکن ٹپہ چبوترہ جبکہ تیسری کارروائی میں آرتھی بائی کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 1.5 کیلو گانجہ کو ضبط کرلیا۔ ایکسائیز پولیس نے بتایا کہ ان مقدمات میں انیش، وشال اور شیوا چاری مفرور ہیں۔

TOPPOPULARRECENT