ایکسپریس بسوں کو شمس آباد میں روکنے کی ٹی آر ایس کی کامیاب نمائندگی

شمس آباد ۔ 25 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : شمس آباد میں راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے قیام کے چھ سال بعد بھی بسوں کی سہولت مسافرین کے لیے نہیں تھی ۔ شمس آباد سے مسافرین کو دور اضلاع روانہ ہونے کے لیے انہیں حیدرآباد جاکر وہاں سے بس کا سفر شروع کرنا پڑتا تھا ۔ عوام کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے شمس آباد سے ٹی آر ایس قائدین کے ایک وفد جس میں ایس ایم اسلم قادری ٹی آر ایس میناریٹی سیل جنرل سکریٹری ، پی شیکھر گوڑ ، شیخ محمد ،و ینکٹیش و دیگر نے فورا آر ٹی سی عہدیداروں کو ایکسپریس بسوں کو شمس آباد میں روکنے کی ہدایت جاری کی ۔ آج ناگیندر گوڑ ٹی آر ایس ڈسٹرکٹ صدر نے حیدرآباد سے محبوب نگر جانے والی بس کو ہری جھنڈی دکھاکر شمس آباد سے محبوب نگر کے لیے روانہ کیا ۔ عوام کی اس پریشانی کو دور کرنے کے لیے ٹرانسپورٹ منسٹر مہیندر ریڈی سے ملاقات کر کے ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے تمام حالات سے واقف کروایا جس کے فورا بعد انہوں نے آر ٹی سی عہدیداروں ، کو ہدایت دی کہ تمام ایکسپریس بسوں کو شمس آباد پر روکا جائے ۔ بسوں کی سہولت سے عوام کو کچھ راحت ہوئی ہے ۔ اس موقع پر ناگیندر گوڑ ٹی آر ایس ڈسٹرکٹ صدر ، ایس ایم اسلم قادری ٹی آر ایس میناریٹی سیل جنرل سکریٹری ، محمد قادر میناریٹی سیل جنرل سکریٹری ، شیخ محمد ، شیکھر گوڑ ، اور دیگر افراد موجود تھے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT