Friday , December 15 2017
Home / Top Stories / ایکسپریس وے بنا میدان جنگ، جنگی طیاروں کا جلوہ

ایکسپریس وے بنا میدان جنگ، جنگی طیاروں کا جلوہ

اناؤ، 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) لکھنؤ آگرہ ایکسپریس وے آج کچھ دیر کے لئے میدان جنگ میں تبدیل ہو گیا جہاں فضائیہ ( آئی اے ایف ) کے جنگی طیاروں کے بیڑے کی ریڑھ کی ہڈی مانے جانے والے اہم طیاروں میں ہرکیولس طیارہ نے اپنے جوہر اور حیرت انگیز مہارت کا نمونہ پیش کرتے ہوئے ملک کے باشندوں کو اس بات کا یقین دلایا کہ وہ جنگ اور امن کے وقت میں کسی بھی طرح کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔فضائیہ کے جیگوار، میراج اور سکھوئی جیسے جنگی طیارہ اور مال بردار طیارہ C-130 نے لکھنؤ۔آگرہ ایکسپریس وے پر اناؤ کے بانگرمئو کے پاس تین کلومیٹر حصے کا ہوائی پٹی کے طور پر استعمال کرتے ہوئے اس پر ’’ لینڈنگ اور ٹیک آف‘‘کرکے ایئر فورس کی تیاریوں کا نمونہ پیش کیا۔اترپردیش کی حکومت اور ایئر فورس کے اس مشترکہ مہم کے تحت 15 جنگی طیاروں اور ایک ہرکیولس طیارے نے اپنے کارنامے دکھائے جس سے ایکسپریس وے کا یہ حصہ زمین سے لے کر آسمان تک جگمگا اٹھا۔ 3.3 کلومیٹر طویل اور ایکسپریس وے کے 33 میٹرچوڑے حصے کو خاص طور پر تیار کیا گیا تھا۔ہرکیولس طیارہ C-130 نے مہم کا آغاز کرتے ہوئے فضائیہ کے جانباز دستے گروڑ کے کمانڈو اور ان کی گاڑیوں کو ایکسپریس وے پر اتارا۔ کمانڈوز نے پلک جھپکتے ہی دشمن کے خلاف ایکسپریس وے کے دونوں طرف اپنے محاذ سنبھال لیے اور صورت حال کو قابو میں کرنے کیلئے محاصرہ کر لیا۔

TOPPOPULARRECENT