Friday , October 19 2018
Home / جرائم و حادثات / ایکسپریس وے راجندر نگر میں سڑک حادثہ ، ایک شخص ہلاک دیگر زخمی

ایکسپریس وے راجندر نگر میں سڑک حادثہ ، ایک شخص ہلاک دیگر زخمی

حیدرآباد۔/12 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ایکسپریس وے راجندر نگر حدود میں پیش آئے سرک حادثہ میں ایک شخص ہلاک و دیگر زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ تیز رفتار کار جو اچانک بے قابو ہوگئی کیبل مرمت میں مصروف مزدوروں کو روند دیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق سروجنی دیوی آئی ہاسپٹل سے آرام گھر چوراہے تک ایکسپریس وے پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام جاری تھا۔ اور پانچ تا چھ افراد کیبل کے کام میں مصروف تھے کہ آج صبح ایک تیز رفتار کار نے برج پر موجود پول کو ٹکر دے دی جس کے سبب 40سالہ کٹیا برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ جس کا تعلق ضلع گنٹور سے بتایا گیا ہے۔ اس حادثہ میں دیگر افراد کٹیا، سدھاکر ، ہریش اور متیا شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس نے کار کو ضبط کرتے ہوئے کار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاطی کار ڈرائیور 30 سالہ مہیندر گوڑ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یہ حادثہ پلر نمبر 179 کے قریب پیش آیا۔

TOPPOPULARRECENT