Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ایکسپریس ٹرین کا ادونی اسٹیشن پر توقف

ایکسپریس ٹرین کا ادونی اسٹیشن پر توقف

ادونی ۔11فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق رکن اسمبلی و رکن گنتکل ریلوے ڈیویژن مسٹر رائچوٹی رامیا نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر ادونی اور اسکے اطراف موجود علاقے یمگنور ، آلور ، پتی کنڈہ ، کے عوام کو تعلیمی ، طبّی ، روزگار، اور کاروباری معاملات میں نقل مقام کرنے کیلئے مسافرین کو ٹرین نمبر 18111 جو ٹاٹا نگر سے یشونت پور جانے والی

ادونی ۔11فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق رکن اسمبلی و رکن گنتکل ریلوے ڈیویژن مسٹر رائچوٹی رامیا نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر ادونی اور اسکے اطراف موجود علاقے یمگنور ، آلور ، پتی کنڈہ ، کے عوام کو تعلیمی ، طبّی ، روزگار، اور کاروباری معاملات میں نقل مقام کرنے کیلئے مسافرین کو ٹرین نمبر 18111 جو ٹاٹا نگر سے یشونت پور جانے والی ایکسپرس ریل گاڑی ہر سنیچر کو صبح 6-43 منٹ پرادونی ریلوے اسٹیشن رکے گی۔ اور 6-45 منٹ کو اسٹیشن سے روانہ ہوگی۔ اور ٹرین نمبر 18112یشونت پورسے ٹاٹا نگر جانے والی ایکسپرس ریل گاڑی ہر اتوار کو رات 8-53کو ادونی ریلوے اسٹیشن پر رکے گی۔ اور 8-55 منٹ رات کو اسٹیشن سے روانہ ہوگی۔ اسی طرح ٹرین نمبر 19419 چنئی سنٹرل ۔ احمد آباد ریل گاڑی ہر جمعہ صبح 5-13 منٹ کو ادونی اسٹیشن پر توقف کریگی اور 5-15 منٹ کو اسٹیشن سے روانہ ہوگی۔ اور ریل نمبر 19420احمدآباد ۔ چنئی سنٹرل ریل گاڑی ہر اتوار ، جمعرات کو 7-08 کو ادونی اسٹیشن پر توقف کریگی اور 7-10 منٹ پر روانہ ہوگی۔ ٹرین نمبر 16229 میسور۔ واراناسی ایکسپریس ہر منگل کو رات 8-13 منٹ ادونی پر توقف کریگی۔ اور 8-15 کو روانہ ہوگی۔ ٹرین نمبر 16230 واراناسی ، میسور ایکسپریس ہر پیر کو صبح 10-53 کو ادونی اسٹیشن پر توقف کریگی۔ اور 10-55 منٹ پر روانہ ہوگی۔ٹرین نمبر 11074 لوک مانیا تلک ٹرمینس۔چنئی سنٹر جانے والی ایکسپریس ریل گاڑی ہر منگل کو صبح3-18 منٹ کو ادونی پر توقف کریگی ۔ اور 3-20 کو روانہ ہوگی ۔ ٹرین نمبر 11074چنئی سنٹرل ۔ لوک مانیا تلک ٹرمینس ایکسپریس ریل گاڑی ہر پیر کو رات 11-53 منٹ پر ادونی توقف کریگی ۔ اور 11-55 کو روانہ ہوگی۔ ٹرین نمبر 17622 رینوگنٹا۔ آورنگ آباد ایکسپریس ریل گاڑی ہر اتوار صبح 4-30منٹ کو ادونی پر توقف کریگی ۔ اور 432 کو روانہ ہوگی۔ ٹرین نمبر 17621آورنگ آباد ۔ رینوگنٹا ایکسپریس ریل گاڑی ہر سنیچر کو صبح 10-15 منٹ پر ادونی توقف کریگی ۔ اور 10-17 منٹ کو روانہ ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT