Saturday , January 20 2018
Home / پاکستان / ایکسپو پاکستان 2015: 1.3 ارب ڈالرز کے سودوں پر دستخط

ایکسپو پاکستان 2015: 1.3 ارب ڈالرز کے سودوں پر دستخط

کراچی۔ 3 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) وفاقی وزیر برائے تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ایکسپو پاکستان 2015ء کے موقع پر 1.3 ارب ڈالر مالیت کے کاروباری سودوں پر دستخط کیے گئے، جس نے اس نمائش کو بھرپور کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔وزارتِ تجارت کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 77 ملکوں کے 12سو نمائندوں نے اس نمائش کا مشاہدہ کیا، اور 571

کراچی۔ 3 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) وفاقی وزیر برائے تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ایکسپو پاکستان 2015ء کے موقع پر 1.3 ارب ڈالر مالیت کے کاروباری سودوں پر دستخط کیے گئے، جس نے اس نمائش کو بھرپور کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔وزارتِ تجارت کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 77 ملکوں کے 12سو نمائندوں نے اس نمائش کا مشاہدہ کیا، اور 571 کمپنیوں کی جانب سے پیش کی گئی پاکستانی مصنوعات میں گہری دلچسپی دکھائی۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ایکسپو پاکستان 2015ء کی خاص بات یہ تھی کہ وزارت تجارت اور ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) کی جانب سے کاروبار کرنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کی گئی تھی کہ وہ اس نمائش میں شرکت کریں اور اپنی مصنوعات پیش کریں۔

TOPPOPULARRECENT