Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / ایکسچینج ٹریڈیڈ فنڈس میں ای پی ایف او سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جائیگا

ایکسچینج ٹریڈیڈ فنڈس میں ای پی ایف او سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جائیگا

حیدرآباد۔ 21 اگست (پی ٹی آئی) مرکزی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ نے آج کہا کہ ایکسچینج ٹریڈیڈ فنڈس

(ETFs) میں ایمپلائیز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) سرمایہ کاری کو موجودہ 5% میں اضافہ کیا جائے گا اور جاریہ مالیاتی سال کے لئے اس کی مقدار سے متعلق فیصلہ بہت جلد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ای ٹی ایفس میں ریٹائرمنٹ فنڈ کے کارپورپس کو ایس بی آئی میوچل فنڈ اور یو ٹی آئی میوچل فنڈ کی جانب سے مینیج کیا جائے گا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ اس سال 31 جولائی کو ایمپلائیز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن کی جانب سے ای ٹی ایف میں سرمایہ کاری کی گئی رقم 7,468 کروڑ روپئے ہے اور اس کی مارکٹ وئیلو 8,372 کروڑ روپئے ہے جس سے 12.10% کا پازیٹیو ریٹرن ظاہر ہوتا ہے۔ بنڈارو دتاتریہ نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ای پی ایف ڈی کے سنٹرل بورڈ آف ٹرسٹیز کا ایک ہنگامی اجلاس جلد ہی طلب کیا جائے گا اور ای ٹی ایف میں سرمایہ کاری میں اضافہ کی مقدار سے متعلق قطعی فیصلہ کیا جائے گا۔ قبل ازیں ہم نے 5% کو اختیار کیا تھا اور اب اس ہنگامی اجلاس میں رائے حاصل کرنے کے بعد اس میں کس قدر اضافہ کرنا ہے، اس سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہرحال اس میں اضافہ ہوگا اور اس میں کتنا اضافہ ہوگا اس کا فیصلہ ہم پندرہ دن کے اندر کریں گے۔ وزارت فینانس کے گزشتہ سال ای پی ایف او کیلئے ایک نئے انوسٹمنٹ پیاٹرن کا اعلان کیا تھا جس میں اس آرگنائزیشن کو ایکویٹی اور ایکویٹی سے متعلق اسکیموں میں کم از کم 5% اور 15% تک اس کے فنڈس کی سرمایہ کاری کی اجازت دی گئی تھی۔ ای پی ایف او نے گزشتہ سال اگست میں ای ٹی ایف میں اس کے 5% ڈپازٹس کی سرمایہ کاری کا آغاز کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT