Saturday , February 23 2019

ایکواڈور میں صدر کی میعاد کار طے کرنے کا فیصلہ

کوٹو، 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں عوامی ریفرنڈم میں 64 فیصد لوگوں نے صدر کی میعاد کار مقررکرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے ۔ کل ہونے والے ریفرنڈم میں زیادہ تر لوگوں نے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا ہے ، جس کے مطابق اب کسی بھی صدر کا دو سے زیادہ میعاد تک اپنے عہدے پر فائز رہنا مشکل ہو جائے گا۔ ملک کی انتخابی کونسل کی صدر نوبیا کیولاسس نے آج ایک پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ ایکواڈور کے آئین میں اس ترمیم سے دوبارہ ملک کے اقتدار پر قابض ہونے کے لئے کوشاں سابق صدر رافیل کوری کو ایسا کرنے سے روکا جا سکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT