Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ایک اراضی پر د و رجسٹریشن ، سیاسی دباؤ پر سب رجسٹرار کا اقدام

ایک اراضی پر د و رجسٹریشن ، سیاسی دباؤ پر سب رجسٹرار کا اقدام

حصول انصاف کیلئے حقیقی اراضی مالک کا پولیس میں شکایت کا عزم
حیدرآباد /8 مارچ ( سیاست نیوز ) سرکاری محکمہ اور سرکاری عہدیدار چاہئے تو کیا نہیں ہوتا ۔ سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ میں بدلنا مشکل نہیں۔ ایک اسی طرح کے واقعہ میں سب رجسٹرار کی مبینہ کارروائی علاقہ میں بے چینی کا سبب بن گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ فرضی دستاویزات اور شناختی کارڈز کے ذریعہ اراضی کے حقوق میں مدافعت کی گئی ۔ سب رجسٹرار اور چند افراد کی ملی بھگت کا شکار متاثرہ شخص اقبال نے بتایا کہ بنجارہ ہلز کے علاقہ میں واقع اراضی پر یہ سارا معاملہ انجام پایا ۔ انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ روڈ نمبر 12 پر واقع تقریباً 2 ہزار گز سے زائد اراضی کو انہوں نے گذشتہ سال نومبر کے مہینے میں خریدا تھا اور ایرہ گڈہ میں واقع سب رجسٹرار کے دفتر میں باضابطہ رجسٹریشن بھی کروایا گیا تاہم اب اس اراضی کو کسی اور کی جانب سے خریداری کرنے کا دعوی کرتے ہوئے رجسٹریشن کرواچکے ہیں ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس اراضی پر دوسرا رجسٹریشن بھی ہوچکا ہے ۔ انہوں نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رجسٹریشن کے باوجود سب رجسٹرار نے رجسٹریشن کی کارروائی کس طرح انجام دی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے سب رجسٹرار سے بات کی تو سب رجسٹرار نے انہیں بتایا کہ وہ سیاسی دباؤ کے آگے مجبور ہیں ۔ محمد اقبال نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مشیرآباد کے علاقہ سے تعلق رکھنے والے ٹی آر ایس کے قائد ان پر دباؤ ڈال رہے ہیں اور سب رجسٹرار کو بھی اپنے اثر و رسوخ سے مجبور کرتے ہوئے رجسٹریشن کردیا گیا ۔ انہوں نے انصاف کے لئے مسئلہ کو پولیس اور اعلی سرکاری افسروں سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور خاطی قائدین اور عہدیداروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT