Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / ایک اور بھوک ہڑتالی سابق فوجی ہاسپٹل منتقل

ایک اور بھوک ہڑتالی سابق فوجی ہاسپٹل منتقل

نئی دہلی۔/25اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک رتبہ اور ایک وظیفہ اسکیم پر عدم عمل آوری کے خلاف 18اگسٹ سے مرن برت پر بیٹھے ہوئے ریٹائرڈ حوالدار اشوک چوہان کو آج صحت بگڑجانے پر آرمی ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا۔ ایک اور احتجاجی کرنل پشیندر سنگھ کو بھی کل اچانک طبیعت ابتر ہوجانے کے بعد ہاسپٹل منتقل کردیا گیا تھا۔ دریں اثناء جنترمنتر پر جاریہ غیر معینہ بھوک ہڑتال کیمپ میں آج مزید دو سابق فوجی میجر نائیر چند اور نائیک اودئے سنگھ بھی شامل ہوگئے۔ ایک رینک اور ایک پنشن اسکیم پر عمل آوری کے مطالبہ پر سابق فوجیوں کی بھوک ہڑتال آج 9ویں دن میں داخل ہوگئی ہے۔ پشیندر سنگھ کو کیمپ سے اٹھادیئے جانے کے بعد حوالدار صاحب سنگھ ان کی جگہ بیٹھ گئے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT