Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / ایک اور تحریک کیلئے تیار رہیں ، کجریوال کی اپیل

ایک اور تحریک کیلئے تیار رہیں ، کجریوال کی اپیل

دہلی بلدی انتخابات کے اگزٹ پول نتائج کے مطابق بی جے پی کی کامیابی پر چیف منسٹر کا عہد
نئی دہلی 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال آج ایک اور تحریک شروع کرنے کا انتباہ دیا اور کہاکہ اگر ایم سی ڈی اگزٹ پول کے نتائج درست  ثابت ہوتے ہیں اور اُس کے مطابق بی جے پی کی بھرپور کامیابی سامنے آتی ہے تو وہ ایک اور مہم شروع کرنا چاہیں گے۔ اُنھوں نے ووٹوں کی گنتی سے دو روز قبل اپنی قیامگاہ پر انتخابی مبصرین کے اجتماع کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ عام آدمی پارٹی کی تشکیل ایک تحریک کا نتیجہ ہے اور وہ اپنی بنیادوں پر واپسی میں کوئی پس و پیش نہیں کرے گی۔ اُنھوں نے کہاکہ اگر اس طرح کے نتائج آتے ہیں تو ثابت ہوجاتا ہے کہ اُلٹ پھیر ہوا ہے جس طرح پنجاب، اترپردیش اور پونے، ممبئی، بھینڈ اور دھول پور میں ہوا۔ ہمارے لئے تحریک کوئی نئی بات نہیں۔ ہم یہاں اقتدار کے مزے لوٹنے نہیں بیٹھے ہیں۔ ہم پھر سے تحریک کی حکمت عملی اختیار کریں گے۔ کجریوال نے کہاکہ جیت یا ناکامی سے کہیں زیادہ اُنھیں ملک بھر میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں لگاتار خلل اندازی اور عوام سے دھوکے پر فکرمندی ہے۔ اُنھوں نے عام آدمی پارٹی ایم ایل اے مہندر یادو کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ مہندر اپنے حلقہ کے عوام میں مقبول ہیں۔ صبح میں وہ بائیک پر اپنے حلقے کا جائزہ لیتے ہیں اور عوام سے اُن کی شکایات سنتے ہیں اور اگر اگزٹ پول کا نتیجہ صحیح ثابت ہوتا ہے تو ہم منہ توڑ جواب دیں گے۔ کجریوال نے پنجاب کے دیہاتوں میں عام آدمی پارٹی کو محض دو ووٹ حاصل ہونے کی مثالیں بھی پیش کیں اور یہ ایسے علاقوں میں ہوا جہاں عوام نے اکالیوں کو بھگادیا۔ اُنھوں نے ایک کالونی کا ذکر بھی کیا جہاں بلدی چناؤ میں سو فیصدی پولنگ ہوئی۔ اب اگر وہاں سے بی جے پی کیلئے 50 فیصد ووٹ بتائے جاتے ہیں تو شبہ ہونا لازمی ہے۔

TOPPOPULARRECENT