Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / ایک اور فلسطینی حملہ آور کا مکان منہدم

ایک اور فلسطینی حملہ آور کا مکان منہدم

یروشلم ۔ 16 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اسرائیلی فوج کے مطابق ایک ایسے فلسطینی شہری کا مغربی کنارہ میں واقع مکان منہدم کردیا گیا ہے جس نے چاقو سے حملہ کر کے تین اسرائیلی شہریوں کو ہلاک کردیا تھا ۔ یہ حملہ اس نے قریب میں واقع یہودی بستی میں واقع ان کے مکان پر پہنچ کر کیا تھا ۔ 19 سالہ فلسطینی عمر العابد کو اسرائیلی فوج کے ایک ایسے سپاہی نے گولی مار کر زخمی کردیا جو اس وقت ڈیوٹی پر نہیں تھا ۔ فلسطینی شہری کو بعد ازاں گرفتار کرلیا گیا ۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے فلسطینی حملہ آور کو ’ وحشی ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ یہودیوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں ملوث ہو کر آخر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں لہذا آج بھی حملہ آور فلسطینی کے مکان کو منہدم کردیا گیا ۔ یہ کارروائی اس لیے کی جاتی ہے تاکہ دوسرے لوگ اس سے عبرت حاصل کریں اور حملہ کرنے سے گریز کریں ۔ پولیس نے مزید کہا کہ عمر العابد کے خاندان کے پانچ افراد کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی جو اسے چاقو زنی سے باز رکھنے میں کامیاب نہیں ہوئے ۔ فی الحال پانچوں افراد حراست میں ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT