Wednesday , November 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / ایک اوورمیں43 رنز کانیا ورلڈریکارڈ

ایک اوورمیں43 رنز کانیا ورلڈریکارڈ

ولیم لوڈک نے 6 چھکے دینے کے علاوہ نوبالز بھی ڈالیں
ہیملٹن۔7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے بیٹسمینوں جوکارٹر اور بریٹ ہیمپٹن نے بدھ کو گھریلو ونڈے کرکٹ میچ میں ایک اوور میں چھ چھکوں سمیت 43 رنز بنا کر کی لسٹ اے کا نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔ نادرن ڈسٹرکٹس کیلئے بیٹنگ کرتے ہوئے جو اور بریٹ نے سنٹرل ڈسٹرکٹس کے خلاف میچ میں یہ ریکارڈ بنایا ۔ جنوبی افریقہ میں پیدا ہوئے فاسٹ بولر ولیم لوڈک کی ہرگیند پریہ ریکارڈ بنا۔ لوڈک میچ میں اپنے10 ویں اور آخری اوور میں بولنگ کے لئے اترے تھے لیکن جو اور بریٹ نے ان کے اس اوور میں یہ ریکارڈ بناتے ہوئے چھ چھکے لگائے جبکہ انہیں نو بال سے باقی کے رنز ملے اور43 رنز کا عالمی ریکارڈ انہوں نے اپنے نام کر لیا۔ لوڈک نے میچ میں85 رنز دے کر ایک وکٹ لیا۔ اس سے پہلے لسٹ اے میں ونڈے میچ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ 39 رن کا ریکارڈ زمبابوے کے ایلٹن چگمبرا کے نام تھا جو انہوں نے ڈھاکہ پریمیر لیگ میں بنایا تھا۔ بین الا قوامی کرکٹ میں ایک اوور میں ان کا سب سے زیادہ 36 رنز کاریکارڈ ہے جبکہ فرسٹ کلاس میں یہ ریکارڈ دو مرتبہ بناہے لیکن کرکٹ ٹسٹ میں اب تک ایسا ریکارڈ درج نہیں ہے ۔ ونڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ہرشل گبس نے ہالینڈ کے ڈان وان بنگے کی گیندوں پر 2007 ورلڈ کپ میں سینٹ کٹس میں ایک اوور میں چھ چھکے لگائے تھے جبکہ ٹوئنٹی20 بین الاقوامی کرکٹ میں ایک اوور میں چھ چھکے کا ریکارڈ ہندوستان کے یوراج سنگھ کے نام ہے ۔ انہوں نے2007 ٹی 20 ورلڈ کپ میں اسٹورٹ براڈ کے خلاف یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT