Monday , November 20 2017
Home / دنیا / ایک برطانوی مسلم اسکول کے بچوں پر ’’ باہر والوں ‘‘ سے ملنے پر امتناع

ایک برطانوی مسلم اسکول کے بچوں پر ’’ باہر والوں ‘‘ سے ملنے پر امتناع

لندن ۔ 25 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : برطانیہ میں ایک مسلم بورڈنگ اسکول اپنے طلبہ کو ( اسکول کے ) ’ باہر کے بچوں ‘ سے ملاقات کے خلاف خبردار کرتے ہوئے پایا گیا ہے ۔ اسکائی نیوز کی تحقیقات کے مطابق ڈیوس بیری کے انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز نے دوسرے بچوں سے ملاقات کرنے یا ان کے ساتھ گھل مل جانے پر مدرسہ سے خارج کرنے کی دھمکی دی ہے ۔ تاہم برطانیہ میں اسکولوں کا معائنہ کرنے والے ادارہ آفسٹیڈ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں واضح طور پر اس اسکول کی ستائش کی تھی اور کہا تھا کہ وہ برطانوی مسلمانوں کے بدلتے ہوئے حالات اور ضروریات کے مطابق اپنے طلبہ کو بہتر انداز میں تیار کررہا ہے ۔ سرکاری رپورٹ کے آخر میں کہا گیا تھا کہ ’’اسلامک انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن بہتر و معیاری تعلیم فراہم کررہا ہے اور تمام مقررہ شرائط و قواعد کی تکمیل کررہا ہے ‘ ۔ شمالی انگلینڈ کے ڈیوس بیری میں واقع مرکزی مسجد کے احاطہ میں ایک اسلامی مسلک تبلیغی جماعت کی طرف سے یہ مدرسہ چلایا جاتا ہے اس مسلک کی جانب سے طلبہ پر شریعت کے سخت ضابطے نافذ کئے جاتے ہیں ۔ اسکائی نیوز نے طلبہ کے والدین / سرپرستوں کو دی جانے والی دستاویزات کی نقل بھی حاصل کرلی جس میں کہا گیا ہے کہ خبردار کئے جانے کے باوجود بہتری نہ ہونے پر ’ باہر والوں ‘ سے گھلنے ملنے والے طلبہ کو مدرسہ سے خارج کردیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT