Wednesday , December 19 2018

ایک بلڈ بینک سے دوسرے کو خون کی منتقلی کی اجازت

نئی دہلی۔19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے ایک بلڈ بینک سے دوسرے بلڈ بینک کو خون کی منتقلی کی اجازت دے دی ہے۔ یہ ایسا اقدام ہے جس سے انسانی جانوں کو بچانے کے لئے ان مقامات تک خون پہنچانے میں مدد ملے گی جہاں اس کی قلت پائی جاتی ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے ’’نان کیش‘‘(بلانقدی) اساس پر ملک کے چند بلڈ بینکس میں دستیاب زائد پلازما کے تبادلہ کی اجازت دی ہے تاکہ جان بچانے ادویات کو بآسانی دستیاب بنایا جاسکے۔ وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ قبل ازیں ایک بلڈ بینک سے دوسرے بلڈ بینک کو خون منتقلی کی اجازت نہیں تھی۔

TOPPOPULARRECENT