Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / ’’ایک تاخیر پذیر بل ، پر نقص بل سے بہتر ہوسکتا ہے‘‘

’’ایک تاخیر پذیر بل ، پر نقص بل سے بہتر ہوسکتا ہے‘‘

موجودہ جی ایس ٹی بل پر نقص، ارون جیٹلی کو چدمبرم کاجواب
نئی دہلی۔20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر لیڈر پی چیدمبرم نے آج وزیر فینانس کے اس خیال سے اتفاق کیا کہ ایک تاخیر پذیر جی ایس ٹی بل، ایک پر نقص بل سے کہیں زیادہ بہتر ہوسکتا ہے اور استدلال پیش کیا کہ موجودہ جی ایس ٹی بل ’’پر نقص‘ ہے۔ جیٹلی نے گزشتہ روز فیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف آئی سی سی آئی) کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ گڈس اینڈ سرویسس ٹیکس (جی ایس ٹی) بل کی پارلیمنٹ کے رواں سرمائی اجلاس میں منظوری ممکن نہیں ہے اور ایک پر نقص بل سے ایک تاخیر پذیر بل کہیں زیادہ بہتر ہوسکتا ہے۔ ان کے اس بیان کے جواب میں چدمبرم نے آج ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’وزیر فینانس ارون جیٹلی سے متفق ہوں۔ ایک تاخیر پذیر جی ایس ٹی بل، ایک ’پر نقص‘ بل سے بہتر ہوسکتا ہے اور موجودہ بل پر نقص ہے۔‘‘ چدمبرم نے حکومت سے خواہش کی کہ کانگریس کے تین واجبی اور اہم اعتراضات قبول کئے جائیں تاکہ بل منظور کی جاسکے۔ کانگریس نے جی ایس ٹی شرح کی حد مقرر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس کو دستوری بل کا حصہ بنانے پر زور دیا ہے لیکن جیٹلی نے کہا ہے کہ ایسا نہیں کیا جاسکتا ۔

TOPPOPULARRECENT