Monday , January 22 2018
Home / ہندوستان / ایک خاتون کو برہنہ کردینے کا واقعہ

ایک خاتون کو برہنہ کردینے کا واقعہ

پالگھر ۔ 21 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام): اراضی کے تنازعہ میں 5 افراد کے گروپ نے ایک 45 سالہ خاتون کو بے لباس کر کے زد و کوب کیا ۔ یہ واقعہ ضلع پالگھر کے موضع بوئیسار میں پیش آیا ۔ پولیس نے بتایا کہ اصل ملزم نریش دھودی کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ یہ ملزم اپنے بعض ساتھیوں کے ہمراہ چہارشنبہ کے دن خاتون کے مکان پہنچا اور بے لباس کر کے گھسیٹتے ہوئے سڑک

پالگھر ۔ 21 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام): اراضی کے تنازعہ میں 5 افراد کے گروپ نے ایک 45 سالہ خاتون کو بے لباس کر کے زد و کوب کیا ۔ یہ واقعہ ضلع پالگھر کے موضع بوئیسار میں پیش آیا ۔ پولیس نے بتایا کہ اصل ملزم نریش دھودی کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ یہ ملزم اپنے بعض ساتھیوں کے ہمراہ چہارشنبہ کے دن خاتون کے مکان پہنچا اور بے لباس کر کے گھسیٹتے ہوئے سڑک پر لایا اور لاٹھیوں سے بے تحاشہ مار پیٹ کی تاہم متاثرہ خاتون نے کل اس واقعہ کی پولیس میں شکایت درج کروائی ۔ بوئیسار پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر ایس ایس گھرات نے بتایا کہ اس خاتون نے دورھی سے 6ماہ قبل ایک قطعہ اراضی خریدی تھی ۔ لیکن اس خاتون نے یہ اراضی ترقی دینے کے لیے دورھی کو کنٹراکٹ دینے سے انکار کردیا تھا ۔ جس پر برہم ہو کر خاتون کے ساتھ گھناؤنی حرکت کی ۔ خاتون کی شکایت پر پولیس نے دورھی کو گرفتار کرلیا ۔ دیگر مفرور ملزمین کی تلاش جاری ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT