Wednesday , September 19 2018
Home / جرائم و حادثات / ایک خاتون کی خود سوزی

ایک خاتون کی خود سوزی

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اگست : (سیاست نیوز) : الوال کے علاقہ میں ایک خاتون نے خود سوزی کرلی ۔ جو سیندھی کا نشہ کرنے کی عادی تھی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ لیلا جو وینکٹ ریڈی کالونی الوال کے ساکن مہادیو کی بیوی تھی پیشہ سے گھریلو ملازمہ کا کام کرتی تھی ۔ اور سیندھی کثرت سے نوش کیا کرتی تھی ۔ کل رات بھی سیندھی استعمال کرنے کے بعد اس خاتون نے خود سوزی کرلی ۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اس کی خود کشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT