Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / ایک خاتون کی  پھانسی لے کر خودکشی

ایک خاتون کی  پھانسی لے کر خودکشی

حیدرآباد /11 اپریل ( سیاست نیوز ) مزید جہیز کی ہراسانی اور سسرالی رشتہ داروں کی جانب سے میکے واپس بھیج دینے کے نتیجہ میں ایک خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ ایس آر نگر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے بموجب 24 سالہ آمینہ بیگم جس کی شادی محمد جمیل سے سال 2015 میں ہوئی تھی کو مزید جہیز کیلئے مبینہ طور پر ہراساں کیا جارہا ہے ۔ اس سلسلے میں دو دن قبل خاندان کے بڑے بزرگوں کے درمیان یہ طئے پایا تھا کہ آمینہ بیگم کو اس کے مائیکے بھیج دیا جائے ۔ اس اقدام سے دلبرداشتہ خاتون نے کل پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے شوہر اور دیگر سسرالی رشتہ داروں کے خلاف ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT