Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / ایک خاندان کی چار خواتین سمیت 5 افراد کا قتل

ایک خاندان کی چار خواتین سمیت 5 افراد کا قتل

نئی دہلی۔7اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی میں شاہدرہ ضلع کے مانسروور پارک علاقہ میں آج پانچ افراد کو قتل کردیا گیا جن میں ایک ہی کنبہ کی چار خواتین شامل ہیں۔پولیس ذرائع نے بتایا کہے ضلع میں بند ہوچکی جندل آئیل مل کے احاطہ میں واقع اپارٹمنٹ میں چار خواتین اور گھر کے باہر تعینات گارڈ کو قتل کردیا گیا۔ اس مل کے مالک سات بھائی ہیں اور انہی میں سے ایک بھائی کے کنبہ کی چار خواتین کو قتل کردیاگیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ فوری طورپر قتل کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا ہے لیکن جائیداد کے تنازعہ کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔مرنے والوں کی شناخت ارملا جندل، سنگیتا گپتا، نپور جندل ، انجلی جندل اور گارڈ راکیش کے طورپر ہوئی ہے ۔پولیس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

 

 

TOPPOPULARRECENT