Saturday , December 15 2018

ایک دن میں 800تارکین وطن کو بچا لینے اسپین کا دعویٰ

میڈرڈ(سیاست ڈاٹ کام )اسپین میں حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ بحر روم کے مغرب میں متعدد کشتیوں پر سوار 800 تارکین وطن کو بچا لیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میرین ریسکیو سروسز نے اپنی ٹوئیٹ میں 590افراد کو بچانے کی تصدیق کی۔ بیان میں ایک کشتی میں سوار افراد کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 14افراد لا پتا ہو گئے۔ سروسز کے مطابق ان کی تلاش کا عمل جاری ہے۔دوسری جانب سول گارڈز نے 188تارکین وطن کو مدد پیش کی جنہوں نے شمالی افریقہ سے سفر کا آغازکیا تھا۔رواں برس کے آغازسے اسپین سمندر کے راستے خفیہ طور پر یورپ میں داخل ہونے والے مہاجرین کے لیے اولین دروازہ بن چکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT