Monday , October 22 2018
Home / جرائم و حادثات / ایک دن کی بچی کو چوہوں نے نوچ کر زخمی کردیا

ایک دن کی بچی کو چوہوں نے نوچ کر زخمی کردیا

حیدرآباد6جون(سیاست ڈاٹ کام)حیدرآباد کے ناچارم میں نومولود بچی کو چوہوں نے نوچ لیا۔یہ افسوسناک واقعہ ناچارم کی ایک مسجد کے قریب پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد ایک دن کی بچی کو ناچارم کی ایک مسجد کے قریب سڑک کے بازو رکھ کر چلے گئے ۔بچی کے رونے کی آواز سن کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔تب تک بچی کے جسم کے کئی حصوں کو چوہوں نے نوچ لیا تھا ۔رات دیر گئے پیش آئے اس واقعہ پر پولیس نے بچی کو نیلوفر اسپتال منتقل کردیا جہاں بچی کا علاج کیا جا رہا ہے ۔ پولیس نامعلوم افراد کی تلاش میں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT