Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / ایک سال گذر گیا لیکن کچھ نہیں بدلا:کانگریس

ایک سال گذر گیا لیکن کچھ نہیں بدلا:کانگریس

حیدرآباد ۔ 16جنوری ( پی ٹی آئی ) ریسرچ اسکالرروہت ویمولہ کی موت ہوئے ایک سال گذرگیا لیکن حیدرآباد یونیورسٹی کے حالات میں کوئی تبدیلی نہیں ہے ۔ اپوزیشن کانگریس نے آج یہ بات کہی ۔ تلنگانہ کانگریس پارٹی ایس سی سیل کے زیراہتمام منعقدہ اجلاسسے خطاب کرتے ہوئے صدر این اُتم کمار ریڈی نے دعویٰ کیا کہ گذشتہ سال 17جنوری کو روہت ویمولہ کی خودکشی کیلئے حالات پیدا کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت مخالف دلت ہے اور دعویٰ کیا کہ وائس چانسلر اپاراؤکو نہ صرف ویمولہ کی خودکشی کے بعد برقرار رکھا گیا بلکہ وزیراعظم نریندر مودی نے خود انہیں تروپتی میں منعقدہ انڈین سائنس کانگریس کے موقع پر ایوارڈ دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT