Monday , October 22 2018
Home / شہر کی خبریں / ایک سیاسی پارٹی کی سربراہ سے بنگلورو پولیس کی پوچھ تاچھ

ایک سیاسی پارٹی کی سربراہ سے بنگلورو پولیس کی پوچھ تاچھ

حیدرآباد ۔ /5 جون (سیاست نیوز) بنگلور پولیس کی ٹیم نے آج ایک خاتون صنعتکار وسیاسی پارٹی کی سربراہ سے شہر میں 6گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی ۔ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں امیدواروں سے رقمی لین دین میں مبینہ دھاندلیوں کے نتیجہ میں خاتون صنعتکار کے خلاف 6 سے زائد شکایتیں بنگلور پولیس کو موصول ہوئی تھیں جس کے نتیجہ میں پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے ۔ تحقیقات کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر پولیس بنگلورو سٹی ایسٹ کے زیرنگرانی ایک ٹیم نے شہر پہونچ کر خاتون صنعتکار سے پوچھ تاچھ کی ۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ سیاسی پارٹی سربراہ کو پولیس نے سی آر پی سی کے تحت ایک نوٹس جاری کیا اور اندرون ایک ہفتہ جواب دینے کی ہدایت دی ۔ ذرائع نے بتایا کہ پارٹی سربراہ نے حالیہ دنوں کرناٹک انتخابات میں حصہ لیا تھا اور اپنی پارٹی کے بعض امیدواروں کو انتخابات کیلئے رقم دینے کا وعدہ کیا تھا ۔ شکست کے بعد امیدواروں نے خاتون صنعتکار کے خلاف شکایت درج کروائی اور یہ الزام عائد کیا کہ رقم دینے کا وعدہ کرکے انہیں دھوکہ دیا گیا ہے اور اس ضمن میں کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ بنگلور پولیس اس معاملے کی تفصیلی تحقیقات کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT