Thursday , December 13 2018

ایک سی سی کیمرہ ایک سو پولیس ملازمین کے مماثل : سندیپ شنڈلیہ

حیدرآباد۔/20جنوری، ( سیاست نیوز) کمشنرپولیس سائیبر آباد مسٹر سندیپ شنڈلیہ نے کہا کہ ایک سی سی ٹی وی کیمرہ ایک سو پولیس کانسٹبلس کے مساوی ہے۔ انہوں نے آج یہاں سائبر آباد کمانڈ ٹریننگ سنٹر میں تربیت سے فارغ پولیس کانسبٹلس کو مخاطب کرتے ہوئے ڈائرکٹر جنرل پولیس کی بات دہرائی۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمرے جرائم کی روک تھام اور مجرمین کی شناخت کیلئے معاون و مددگار ثابت ہورہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن سے دو کانسٹبل کا انتخاب کرتے ہوئے 61 کانسٹبل کو تربیت دی گئی جس کی مدد سے جیوٹیاگنگ کے علاوہ ڈاٹا بیاک اپ ، فائبر ورکنگ اور کیمروں کی جانچ کے علاوہ کسی بھی قسم کی ٹیکنیکل خامی کی فوری نشاندہی کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے دس روزہ تربیتی کلاسیس کے انعقاد پر جوائنٹ کلکٹر سائبر آباد مسٹر شاہنواز قاسم کی زبردست ستائش کی اور کانسٹبل کو بہتر خدمات کی ہدایت دی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT