Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / ایک سی سی کیمرہ ایک ہزار پولیس ملازمین کی صلاحیت کے مماثل

ایک سی سی کیمرہ ایک ہزار پولیس ملازمین کی صلاحیت کے مماثل

ولی کنڈہ علاقہ میں کیمروں کا افتتاح، کمشنر راچہ کنڈہ مرلی مہیش بھگوت کا خطاب
حیدرآباد۔/21جولائی، ( سیاست نیوز) کمشنر راچہ کنڈہ پولیس مسٹر مہیش مرلیدھر بھگوت نے ایک سی سی ٹی وی کیمرہ کی صلاحیت کو ایک ہزارپولیس ملازمین کی صلاحیت کے مماثل قرار دیا۔ وہ آج یہاں ولی گنڈہ میں منعقدہ ایک تقریب کو مخاطب کیا۔ اس تقریب میں ولی گنڈہ منڈل میں نصب کردہ سی سی ٹی وی کیمروں کا افتتاح عمل میں لایا گیا۔ اس افتتاحی تقریب میں مقامی رکن اسمبلی شیکھر ریڈی اور پولیس کے دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔ کمشنر پولیس نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جرائم پر قابو پانے میں کافی حد تک آسانی ہورہی ہے اور کیمرے مددگار ثابت ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیمرے رات دن سرگرم رہتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ سماج میں مظلوم افراد کی مدد میں کافی مددگار ثابت ہورہے ہیں ، بستی اور محلوں میں حفاظت کیلئے بھی یہ سی سی ٹی وی کیمروں سے کافی راحت حاصل ہورہی ہے۔شیکھر ریڈی جنہوں نے ان کیمروں کی تنصیب میں بڑا تعاون پیش کیا، پولیس عہدیداروںسے خواہش کی کہ وہ منڈل کے اہم مقامات و مراکز اور پولیس کے لحاظ سے اہم مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے کیمروں کی تنصیب کیلئے سفارش کریں۔ انہوں نے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے لئے اپنا مکمل تعاون پیش کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT