Tuesday , December 18 2018

ایک شام طنز و مزاح کے نام ادبی اجلاس و مشاعرہ

حیدرآباد ۔ 6 ڈسمبر (راست) اردو سوسائٹی، بزم سعدی شیرازی کے زیراہتمام 7 ڈسمبر اتوار کو 6 ساعت شام اسکالرس ماڈل ہائی اسکول تالاب کٹہ یاقوت پورہ ایک ادبی اجلاس منعقد ہوگا، جس کی صدارت ڈاکٹر محمد نسیم الدین فریس کریں گے۔ ادبی اجلاس میں مسرس فرید سحر، حمید عادل، محترمہ عطیہ نورالحق کے علاوہ ڈاکٹر سید عباس متقی اپنے مزاحیہ مضامین پیش کریں گے۔ بعدازاں طرحی مشاعرہ بطرح ’’ہم آئے ہیں دنیا میں فقط سب کو ہنسانے‘‘ (غیرمردف) منعقد ہوگا۔ مشاعرہ کی صدارت قاضی فاروق عارفی کریں گے۔ مسرس شاہد عدیلی اور وحید پاشاہ قادری مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ محترمہ تسنیم جوہر ادبی اجلاس اور مشاعرہ کی نظامت کریں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT