Wednesday , December 12 2018

ایک شخص اپنے مکان میں مشتبہ حالت میں فوت

حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ لالہ گوڑہ میں ایک شخص اپنے مکان میں مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ پرکاش جو ریلوے ملازم بتایا گیا ہے ۔ لالہ گوڑہ کوارٹرس میں رہتا تھا ۔ پرکاش کل شام اپنے مکان کے حمام میں مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا ۔ اس شخص کی شادی 8 سال قبل ہوئی تھی ۔ اور اس کا ایک 5 سال کا لڑکا بھی ہے ۔

حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ لالہ گوڑہ میں ایک شخص اپنے مکان میں مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ پرکاش جو ریلوے ملازم بتایا گیا ہے ۔ لالہ گوڑہ کوارٹرس میں رہتا تھا ۔ پرکاش کل شام اپنے مکان کے حمام میں مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا ۔ اس شخص کی شادی 8 سال قبل ہوئی تھی ۔ اور اس کا ایک 5 سال کا لڑکا بھی ہے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پرکاش کے جسم پر زخموں کے نشانات پائے گئے ۔

اسپائس جٹ طیارہ
سے 9 کیلو سونا برآمد
شمس آباد ۔ /11 مارچ (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں دہلی سے آنے والے اسپائس جٹ طیارہ میں سے 9 کیلو سونا برآمد ہوا ۔ تفصیلات کے بموجب کل رات دہلی سے اسپائس جٹ طیارہ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر فلائیٹ کی صفائی کے دوران پچھلے حصہ کے سٹ کے نیچے ایک بیاگ برآمد ہوا جس کی تلاش لینے پر اس میں سے 9 کیلو سونا برآمد ہوا ۔ اطلاع ملتے ہی ڈی آر آئی عہدیداروں نے سونے کو اپنے قبضہ میں لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ شمس آباد ایرپورٹ میں سونے کی بڑھتی ہوئی اسمگلنگ سے ہر شخص حیرت زدہ ہے ۔ تقریباً ہر دوسرے دن سونے کو پکڑا جارہا ہے لیکن اس کی اسمگلنگ کرنے والے اصل شخص کو آج تک گرفتار نہیں کیا گیا اور نہ کوئی کارروائی کی گئی ۔ حیدرآباد میں سونے کی بڑھتی ہوئی مانگ کو دیکھتے ہوئے باہر کے ممالک سے زیادہ تر دوبئی ، سنگاپور اور ملیشیاء سے سونے کی اسمگلنگ کی جارہی ہے ۔
وو

TOPPOPULARRECENT